تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

فوت شدہ پالیسی ہولڈرز: ‘لواحقین کو 7 لاکھ روپے ادا کیے جائیں’

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف کو فوت شدہ پالیسی ہولڈرز کے لواحقین کو 7 لاکھ کے انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

انشورنس کمپنی نے انشورنس پالیسی لیتے وقت بیماری چھپانے کا الزام لگا کر لواحقین کو رقم دینے سے انکار کر دیا تھا۔

صدر مملکت نے واضح کیا ہے کہ انشورنس آرڈیننس 2000ء کے مطابق انشورنس پالیسی حاصل کرنے کے 2 سال بعد پالیسی پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا انشورنس کمپنی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، ادارہ 30 دنوں کے اندر حکم کی تعمیل کرے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات پالیسی حاصل کرنے کے بعد کی بیماری سے متعلق ہیں جو قابل قبول نہیں، دونوں کیسز میں متوفی پالیسی ہولڈرز کو کمپنی کے فیلڈ افسران نے صحت مند قرار دیا تھا۔

اسٹیٹ لائف کی اپیل مسترد، صدر کا بیواؤں کو انشورنس رقم ادا کرنیکا حکم

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کمپنی کو10 سال سے منتظر بیواؤں کو انشورنس کلیم کی رقم ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا تھا اور کہا دیا تھا کہ فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ ملتان کے فائر مینز کی بیواؤں کو گروپ انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔

Comments

- Advertisement -