جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

عوام تیار ہوجائیں ! ‘آنیوالے 12 ماہ میں بدترین مہنگائی ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم  نے خبردار کیا ہے کہ آنیوالے 12 ماہ میں بدترین مہنگائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات اورسابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے کہا 8 روپے فی یونٹ بجلی کم کریں گے لیکن حکومت میں آنے کی بعد 8 روپے اضافےکی بات ، آنیوالے12ماہ بدترین مہنگائی ہوگی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں، حکومت ہمارے دور میں جاری 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ 23-2022 میں جاری نہیں رکھ سکتی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل الزام لگا رہے تھے کہ شوکت ترین نے بجٹ بے ضابطگیاں کی ہیں، مزید یہ کہ وہ کہتے رہے تھے کہ خزانے میں کوئی رقم نہیں ہے۔
.
انہوں نے کہا تھا کہ ملک گزشتہ 2 سال سے تقریباً 6 فیصد سے ترقی کر رہا تھا، ملکی ترقی 23-2022 کے مالی سال میں کم ہونے پر 3 سے 4 فیصد پر آسکتی ہے، ملکی ترقی کم ہونے سے ملک میں مزید بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں