کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 569 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونے کی قیمت تین ڈالر اضافے کے بعد 1856 ڈالر فی اونس رہی۔
دوسری جانب دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 06 پیسے پر اور اوپن مارکیٹ میں 199 روپے 76 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر 200 روپے کی حد تجاوز کر گیا تھا، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 19 روپے 45 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔