اشتہار

پیٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی گرادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پر مزید بوجھ ڈالا دیا، آئی ایم ایف کی شرط پر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں فی یونٹ تقریباً 45 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے  بنیادی ٹیرف میں بڑا اضافہ کردیا ہے، نیپرا اعلامیہ کے مطابق بنیادی ٹیرف کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے گئی ہے، جس کے بعد آئندہ مالی سال سے بجلی کا اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت اور پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

- Advertisement -

اس سے قبل نیپرا کا بنیادی ٹیرف 16.91 روپے فی یونٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی شرط عائد کی تھی، جس پر حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی حامی بھری تھی،

آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں