اشتہار

معروف یوٹیوبر کو موٹر سائیکل پر اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نوئیڈا: بھارتی پولیس نے معروف یوٹیوبر نظام الحق کو موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھانے پر گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ یوٹیوبر نظام الحق کی بائیک پر خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیوز سامنے کے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اسٹنٹ کیلئے استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نظام الحق کو دوسری بار گرفتار کیا گیا ہے، نوجوان کو اس سے قبل 2020 میں گرل فرینڈ کے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، تاہم گزشتہ برس الہ آباد ہائی کورٹ سے ملزم کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

پولیس کے مطابق نظام الحق موٹر سائیکل پر کیے گئے مختلف کرتب کی ویڈیوز یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرتا تھا، نظام الحق کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبر کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں