اشتہار

’واہ شاہجہاں واہ، دادی کی اداکاری دلوں کو چھو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں دادی کا کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کا کردار مداحوں کو بھا گیا۔

’میرے ہمسفر‘ میں ثمینہ احمد (دادی)، فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، حرا خان، زویا ناصر ودیگر اداکار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈرامے میں حمزہ کی والدہ اپنے بیٹے کی ہالا سے شادی کو قبول نہیں کررہی اور ہالا کو بے عزت کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں جبکہ دادی ہالا کا ہر موڑ پر ساتھ دیتی ہیں۔

- Advertisement -

دادی کا ایک سین سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اپنی بہو شاہ جہاں کو کھری کھری سنا رہی ہوتی ہیں جسے مداح بھی خوب پسند کررہے ہیں،

وہ شاہ جہاں سے کہتی ہیں کہ ’آئے ہائے یہ تیرا کام نہیں تو اس کا کام ہے، بھول گئی اپنے زمانے جب تیرے بچے ہوتے تھے تو میں اپنے ہاتھوں سے کیسے حلوے مانڈے بنا کر کھلاتی تھی۔‘

دادی مزید کہتی ہیں کہ واہ شاہ جہاں واہ بیٹے رئیس تو گواہ ہے جب حمزہ پیدا ہونے والا تھا تو میں روزانہ اس کے سر میں تیل نہیں ڈالا کرتی تھی اور اب یہ ہے کہ اس طرح کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں