تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بیوی کو سرکاری نوکری ملنے پرشوہر نے ہاتھ کاٹ دیا

کولکتہ: بھارت میں شوہر نے خاتون کو سرکاری اسپتال میں نرس کی نوکری ملنے پر  اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال کے ضلع مشرقی بردوان میں پیش آیا ہے، جہاں 26 سالہ ملزم نے سرکاری اسپتال میں نرس کی ملازمت ملنے پر بیوی کا ہاتھ اس خدشہ کے پیش نظر کاٹ دیا کہ کہیں اس کی بیوی کا کسی دوسرے شہر تبادلہ نہ کردیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق شوہر نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اتوار کی رات ایک بجے بیوی پر حملہ کیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا، جس کے بعد اسے خود ہی اسپتال چھوڑا اور وہاں سے فرار ہوگیا، 24 سالہ خاتون نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھانے میں ’نوڈلز‘ دینے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ گھر پر ہی چھوڑ دیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نہیں چاہتا تھا کہ اہلیہ سرکاری ملازمت کریں کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اس کا تبادلہ کسی دوسرے شہر نہ کردیا جائے۔

Comments

- Advertisement -