جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاک فوج ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز، پرنسل اسٹاف آفیسرز، فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو پیشہ ورانہ امور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز اور جوابی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے پر زور دیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹراٹیجک صورتحال میں ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، پاک فوج بطور پروفیشنل ادارہ ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں