اشتہار

”مخالفین کو جلد سیاسی سرپرائز دوں گا“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف خاور گھمن سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ مخالفین کو جلد سیاسی سر پرائز دوں گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے بابر اعوان کو اہم ٹاسک دے دیا

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ مخالفین کے خلاف اپنے مؤقف میں مزید شدت لاؤں گا، ہر فورم پر آب و تاب کے ساتھ سیاسی لڑائی لڑیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہر قانونی  اور سیاسی فورم پر مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے، الیکشن کی تاریخ ملنے تک کسی قسم کا سیاسی لالی پاپ  نہیں لیں گے۔

خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد  آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے جاری رہے گی۔

Comments

اہم ترین

خاور گھمن
خاور گھمن
خاور گھمن بطور بیورو چیف اسلام آباد اے آروائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں