اشتہار

سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں میں خوف وہراس پیدا کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، یو اے ای ، بحرین اور ایران سمیت متعدد خلیجی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح جنوبی ایران میں زلزلہ آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی، ایران کے قومی مرکز برائے موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ایران میں زلزلہ، کویت، عمان اور شارجہ بھی لرز اٹھا

فوری طور پر زلزلے سے کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں بھی ایران کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ سیستان۔ بلوچستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کا مرکز صوبہ سیستان-بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کے سرسنجیل علاقے میں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں