تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

نوکری سے استعفیٰ دینے کا انوکھا طریقہ وائرل

نوکری سے استعفیٰ دیتے وقت آپ ایک لیٹر اپنے باس کے نام تحریر کرتے ہیں جس میں نوکری سے چھوڑنے کا کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ بھی بتائی جاتی ہے۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسا استعفےٰ کا لیٹر وائرل ہورہا جس میں نوکری چھوڑنے والے شخص نے لمبی چھوڑی تحریر لکھنے کے بجائے صرف تین الفاظ لکھے اور نوکری چھوڑ دی۔

مذکورہ شخص نے تین آسان الفاظ کے ساتھ استعفیٰ دے دیا جس نے سوشل میڈیا کو ہنسی کے ساتھ چھوڑ دیا۔

اگر آپ نے اپنی زندگی میں ایک دن بھی کام کیا ہے تو شاید آپ ذہنی طور پر سینکڑوں بار استعفیٰ خط لکھ چکے ہوں گے۔

جب آپ کام کر رہے ہوتے ہیں، تو یہ کبھی کبھی ناقابل برداشت ہو جاتا ہے ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے باس کو پسند نہ کریں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ جو کام کرتے ہیں وہ آپ کو پسند نہ ہو۔ یا بس، کام کا ماحول اتنا اچھا نہیں ہے، کچھ بھی ہو، روزانہ استعفیٰ دینے کی خواہش ایک ایسی چیز ہے جو سخت مارتی ہے۔

مختصر اور پیارے استعفیٰ خط کی تصویر ٹوئٹر پر ایک صارف نے شیئر کی ہے، اس نے سیدھے سادے کہا "بائے بائے سر،” اور یہ دراصل وہ چیز ہے جسے ہم کسی دن لکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس پوسٹ کو 2 لاکھ سے زیادہ لائکس اور 50,000 سے زیادہ ری ٹویٹس ملے ہیں استعفیٰ کے خط پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -