اشتہار

ریچھ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اگرچہ زیادہ تر لوگ جنگلی ریچھوں سے ڈرتے ہیں اور ان سے بچنے کے لیے اپنا فاصلہ برقرار رکھتے ہیں۔

ریچھ کی ایک ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے جس میں کار میں سوار شخص ریچھ سے ڈرنے کے بجائے اس کے ساتھ مصافحہ کررہا ہے یا یوں کہہ لیں کہ تالی مار رہا ہے۔

یہ دلچسپ ویڈیو رومانیہ میں کیمرے میں محفوظ ہوگئی جب چند کاریں ایک سڑک سے گزر رہی تھیں جب ان کا سامنا چند جنگلی ریچھوں سے ہوا۔

- Advertisement -

ریچھوں کو فلمانے والے ڈرائیور نے ان میں سے ایک کو دوسری کار کے قریب آتے دیکھا، ریچھ اپنے پیروں پر کھڑا ہوا اور ایک شخص کو ہائی فائیو دیا جو گاڑی کی کھڑکی سے اپنا ہاتھ پکڑے ہوئے تھا۔

بعدازاں ریچھ پھر جا کر اپنے دوستوں کے ساتھ سڑک پر بیٹھ گیا۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام ریلیز نے شیئر کیا تھا اور اسے 17.2 ملین سے زیادہ ویوز اور 1.5 ملین لائکس مل چکے ہیں، صارفین نے کہا کہ ویڈیو کافی دلچسپ ہے لیکن پر بھی جنگلی ریچھ کو چھونے کی کوشش نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں