ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی: خاتون پولیس اہلکار تیزاب گردی کا شکار ، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد میں تیزاب گردی کا واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں خاتون پولیس کانسٹیبل اور اس کا بھائی شکار بنے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ گلزار ہجری کی حدود میں خاتون اور مرد پر تیزاب پھینکا گیا ہے، جن کی شناخت بائیس سال کی سارہ اور تیس سالہ عثمان کے نام سے کی گئی، تیزاب گردی کا شکار دونوں بہن بھائی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جھلسنے والی خاتون لیڈی پولیس کانسٹیبل ہیں، خاتون اہلکار کی پوسٹنگ سہراب گوٹھ تھانے سی آر میں ہے واقعے کے وقت لیڈی کانسٹیبل بھائی کے ساتھ آرہی تھی کہ نامعلوم شخص تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی عزت بچانے کیلیے جان پر کھیل گئی، تیزاب پی لیا

تیزاب گردی کا شکار ہونے والے عثمان کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے، زخمی رضوان نے بتایا کہ بہن کو روزانہ سہراب گوٹھ تھانے چھوڑنےآتا ہوں، آج موٹرسائیکل پربغیر نمبر پلیٹ دو ملزمان آئے، انہوں نے پرس چھینا اور اسکے بعد تیزاب پھینک دیا۔

زخمی نے بتایا کہ واقعے میں بہن گل سارہ چھ فیصد متاثر ہوئی، آنکھوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ مشتبہ ہے تحقیقات شروع کردی ہے، پرس چھیننےکےبعدتیزاب پھینکنا سمجھ سےبالاتر ہے، معاملے کی تہہ تک جانے کے لئے جائےوقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگرشواہداکٹھےکررہےہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں