تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور یہ اضافہ 3.38 فیصد ہوا ہے جب ک مہنگائی کی سالانہ شرح بھی بلند ترین سطح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.38 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں ہونے والا تاریخی اضافہ ہے، جب کہ اسی دوران مہنگائی کی سالانہ شرح بھی 27.82 فیصد تک جا پہنچی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 36 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 میں استحکام جب کہ صرف 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عوام کی بنیادی ضروریات کی تمام اشیا جن میں بجلی، پٹرولیم مصنوعات، گوشت، سبزی، دالوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ڈیزل 28.91 فیصد، پٹرول 11.43 فیصد، بجلی 6.63 فیصد مہنگئی ہوئی، چکن 12.10 فیصد، آلو 6.89 اور پکی ہوئی دال میں 5.90 فیصد اضافہ ہوا، چنے کی دال 5.29 اور بڑا گوشت 5.19 فیصد مہنگا ہوا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کررکھا  جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ملک بھر میں مظاہرین سے چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک خطاب کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج، اسد قیصر کا اہم اعلان

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور،کراچی،پشاور،ملتان،فیصل آباداور دیگر شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی، تمام بڑے شہروں میں عمران خان کا خطاب اسکرینوں پر دکھایا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -