اشتہار

بھارت: دوران پرواز مسافر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی لینڈنگ کی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

پٹنہ: بھارت میں دوران پرواز ایک مسافر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پٹنہ ایئر پورٹ کے حکام نے بتایا کہ اسپائس جیٹ ایئر لائنز کے ایک طیارے میں پرواز کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے طیارے نے ریاست بہار کے شہر پٹنہ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

حکام کے مطابق دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز نے پٹنہ ہوائی اڈے سے اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کے انجن میں آگ لگ گئی، جس پر اسے واپس ہوائی اڈے پر اترنا پڑا۔

- Advertisement -
ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے سے مسافروں کو نکالا جا رہا ہے

ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے میں آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی، تاہم طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی اور تمام مسافر محفوظ رہے، حادثے کے شکار طیارے میں 185 افراد سوار تھے۔

بھارتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد انجن بند ہو گیا تھا۔

ایئر لائن اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ فضا میں اڑان بھرنےکے بعد کاک پٹ کے عملے کو انجن نمبر ایک سے پرندے کے ٹکرانے کا شبہ پیدا ہوا تھا، جس پر فلائٹ کپتان نے احتیاطی اقدام کے تحت انجن بند کر کے طیارہ واپس اتار دیا، پرواز کے بعد کے معائنے سے پتا چلا کہ پرندے کے ٹکرانے سے پنکھے کے 3 بلیڈوں کو نقصان پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں