اشتہار

سعودی عرب: مشہور ریسٹورنٹس کو مرغی سپلائی کرنے والے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشہور ریسٹورنٹس کو مرغیاں فراہم کرنے والے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بخاری ریسٹورنٹس کو مرغیاں فراہم کرنے والے ٹھیکیدار کے ٹھکانے پر بلدیہ نے چھاپہ مارا اور وہاں موجود تمام افراد کو گرفتار کر کے سامان ضبط کر لیا۔

میونسپلٹی نے اہل علاقہ کی شکایات پر منظم حکمت عملی کے تحت پہلے خفیہ اہلکاروں کے ذریعے معلومات حاصل کیں اور پھر متعلقہ اداروں کے ہمراہ کارروائی کی۔

- Advertisement -

بلدیہ کا کہنا ہے کہ ایک اپارٹمنٹ کو مرغیاں تیار کرنے کا ٹھکانہ بنایا گیا تھا جہاں صحت کے معیارات کی سنگین خلاف ورزیاں جاری تھیں، اپارٹمنٹ میں غیرقانونی طور پر مرغیوں کا ٹھکانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں