اشتہار

”طاقتوں کیلیے پیغام ہے کہ قوم بدل چکی، آپ بھی بدلیں“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا کی کال پر بائیس کروڑ عوام کے فیصلے ہوں گے تو ملک نہیں چلے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ طاقت سے ملک بند تو کر سکتے ہیں لیکن چلا نہیں سکتے، طاقتوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ اب قوم بدل چکی اب آپ بھی بدلیں۔

اسد عمر نے کہا کہ مراسلہ پہلی بار آیا اور نہ ہی رجیم چینج پہلی بار ہوا، ایک طرف امریکا کا مفاد ہے کہ اسرائیل کو متعارف کرایا جائے تو دوسری طرف امریکا چاہتا ہے کہ اس خطے میں بھارت کی اجارہ داری کو قبول کریں۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خرم دستگیر کا سب کو شکریہ ادا کرنا چاہیے انہوں نے سب کا ابہام دور کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم تو سزائیں دیکھ رہے تھے اس لیے عمران خان کو چھوڑ نہیں سکتے تھے اور عمران خان بہت بڑی سازش کرنے والے تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ خرم دستگیر نے بتایا کہ جو آرمی چیف تبدیل ہونا تھا اس کے بعد آزاد عدالتیں اور احتساب نہیں بچنا تھا، اس کے بعد من مانی کر کے سب کو اندر پھینک دیا جانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بند کمرے میں 22 کروڑ عوام کے فیصلے ہوں گے تو یہ ملک نہیں چلے گا، بند کمرے میں کچھ لوگ کبھی امریکا کی کال یا کبھی بغیر کال فیصلہ کرتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے اس ملک میں سیاسی شعور آگیا ہے، یہ قوم کسی بند کمروں کی سازشی فیصلوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں، اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے نہیں رکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں