تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

قدرتی آفت کا شکار پکتیا میں دوبارہ زلزلہ، 5 افراد جاں بحق

کابل: افغان صوبے پکتیا کی زمین ایک بار پھر زلزلے کے باعث لرز اٹھی اور سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے۔

امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ آج پھر پکتیا کے ضلع گیان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں کچے مکانات مٹی کا ڈھیر بن گئے۔

ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آج آنے والے زلزلے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے، امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 950 تک جا پہنچی

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی افغانستان کے مشرقی حصوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، سب سے زیادہ صوبہ پکتیا متاثر ہوا تھا، جہاں سینکڑوں افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے تھے، بدترین زلزلے کے نتیجے میں کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

زلزلے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں موبائل ٹاور اور بجلی کے کھمبے گرنے اور مٹی کے تودوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند ہوچکی ہیں اور سینکڑوں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -