تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

فاروق ستار کا اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیلیے درخواست دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے آئندہ ماہ کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آزاد پاکستان پینل کے نام سے بلدیاتی الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد پاکستان پینل کے نام سے کئی یونین کمیٹیوں میں اپنے امیدواروں کا پینل تشکیل دے لیا ہے اور پینل کو مخصوص انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلیے انہوں ںے الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کو درخواست بھی دے دی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پینل کے امیدواروں کو تالا، لیپ ٹاپ یا دیوار میں سے کوئی ایک مخصوص نشان دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 245 ضمنی انتخاب: ڈاکٹر فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

واضح رہے کہ سندھ میں دو مراحل میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں دوسرے مرحلے میں آئندہ ماہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔

Comments

- Advertisement -