اشتہار

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے مکہ مکرمہ میں فری ہیلپ لائن قائم

اشتہار

حیرت انگیز

عازمین حج کی رہنمائی کیلیے فری حج ہیلپ لائن قائم کردی گئی جس کے اعداد وشمار مکہ مکرمہ میں قائم مین کنٹرول آفس سے جاری کردیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عازمین حج کی رہنمائی کے لیے فری حج ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے اور اس کے اعداد وشمار مکہ مکرمہ میں قائم مین کنٹرول آفس سے جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق ہیلپ لائن پر رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن پر رہنمائی کیلئے 124 کالز،6 تجاویز اور راستہ بھولنے والوں کیلیے82 کالز ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اب تک 28 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جن میں سے مدینہ منورہ سے 16 ہزار سے زائد عازمین حج کو بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا گیا ہے جب کہ 11 ہزار سے زائد عازمین حج جدہ ایئرپورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج دو پروازوں کے ذریعے مزید 400 عازمین حج جدہ ایئرپورٹ پہنچیں گے جب کہ نجی حج اسکیم کے تحت 8 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ شعبہ مانیٹرنگ نے 802 نجی حج کمپنیوں میں سے 22 کی مانیٹرنگ مکمل کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں