اشتہار

مریم اورنگزیب کی اے آر وائی کے خلاف پریس کانفرنس توہین عدالت ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اپیل میں معاملہ ہو تو تبصرہ نہیں کیا جاسکتا لیکن یہ تبصرہ کررہے ہیں، مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس توہین عدالت ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اقبال اور اے آر وائی کو مجرم ٹھہرانے والے منہ کی کھائیں گے، یہ ان کا رویہ رہا ہے، حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس توہین عدالت ہے، عدالت میں پی ٹی وی کی پوزیشن کچھ اور ہے جبکہ مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس اس کے برعکس ہے، اے آر وائی نے بالکل شفاف معاہدہ کیا ہے۔

- Advertisement -

سینئر قانون دان نے کہا کہ ان کامقصد اپنے حواریوں کیلئے کنٹریکٹ لینا ہے، ان کا کیس بہت کمزور ہے، انہوں نے ایک رٹ بھی پٹیشن واپس لے لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صحیح فورم نہیں ہے، اب کہہ رہے ہیں کہ یہی مناسب فورم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے جو خود تسلیم کیا ہوا ہے، مریم اورنگزیب اس سے انکار کررہی ہیں، وہ عدالت کو دباؤ میں لینا چاہتی ہیں، اعتزاز احسن نے کہا کہ اپیل میں معاملہ ہو تو تبصرہ نہیں کیا جاسکتا لیکن یہ تبصرہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی نیوز کو سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، سلمان اقبال

خیال رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر اپنے ٹوئٹس میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کو سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس اس بات کو ثابت کرتی ہے۔

سلمان اقبال نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے لاہور ہائیکورٹ سے متعلق جھوٹا بیان دیا جب کہ واضح عدالتی آرڈر ہے کہ اے آر وائی  اور پی ٹی وی کے درمیان معاہدہ قانون کے مطابق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں