اشتہار

خوفناک زلزلہ: طالبان حکومت نے عالمی قوتوں سے کیا مطالبہ کردیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان میں آنے والے خوفناک زلزلہ کے باعث طالبان حکومت نے ایک بار پھر عالمی قوتوں سے افغانستان کے منجمد فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

چند روز قبل افغانستان کے مشرقی صوبوں میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلہ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ فنڈز کے فقدان کے باعث طالبان حکومت کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسی حوالے سے طالبان حکومت نے عالمی طاقتوں سے ایک بار پھر اپنے فنڈز بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ دنیا سے مطالبہ کر رہی ہے کہ افغانوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے اور ان کے منجمد اثاثوں کو بحال کیا جائے۔ ترجمان نے کہا  کہ پابندیاں ہٹا کر افغان اثاثے غیر منجمد کرکے افغانوں کو جینے کا حق دیا جائے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: راشد خان نے افغانستان میں آئے تباہ کن زلزلے کی درد ناک تصویر شیئر کردی

خیال رہے کہ گزشتہ برس طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ نے اپنے بینکوں میں موجود افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں