تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی محنت : ایف بی آر نے 6000 ارب روپے ٹیکس کا ہدف عبور کرلیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ایف بی آر نے 6000 ارب روپے ٹیکس کاہدف عبور کرلیا ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایف بی آر کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار ارب سے زائد محصولات جمع کرلیں ، اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ موجودہ مالی سال کا ابتدائی ہدف 5829 ارب روپے گزشتہ ہفتے حاصل کیا تھا، 30جون تک 6100 ارب روپے کے ٹیکس محصولات ہدف کیلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تاریخ ساز کامیابی پر چیئرمین ایف بی آر کی پوری ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

اس حوالے سے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی محنت رنگ لائی اور ایف بی آرنے6000ارب روپے ٹیکس کاہدف عبور کرلیا ، شاباش ایف بی آر اور پی ٹی آئی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی مضبوط معاشی ترقی اور ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا، اب پہلےسےعائد ٹیکسز اور معیشت کے پیداواری شعبوں پردوبارہ ٹیکس نہ لگائیں اور اوورٹیکس کرنےکی پالیسیوں کی طرف واپس نہ جائیں۔

سابق وزارت خزانہ کے ترجمان اور ماہر معاشیات نے ٹوئٹ میں ایف بی آر کو 6100 ہزار ارب روپے کاہدف عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا 20سال میں یہ پہلاموقع ہے، ٹیکس شرح میں اضافہ کئےبغیر ایف بی آر نے ہدف کو عبور کیا ایف بی آر نے جی ڈی پی میں2 فیصد ٹیکس بھی شامل کیاہے، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی سے سیکھے۔

Comments

- Advertisement -