اشتہار

شاداب خان کب دولہا بن رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے انکشاف کیا ہے کہ شاداب خان اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

شاداب خان سے متعلق یہ انکشاف سامعہ آرزو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کیا، گزشتہ دنوں سامعہ نے انسٹا گرام اسٹوری لگائی اور اپنے فالوورز کو ان کے سوالات کے دلچسپ جواب دیے ایسا ہی ایک سوال شاداب خان کی شادی کے بارے میں بھی کیا گیا۔

شاداب خان اور حسن علی جنہوں نے قومی ٹیم میں تقریباً ایک ساتھ ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست مانے جاتے ہیں اسی حوالے سے حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کو بھی شاداب خان کی چہیتی بھابی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

- Advertisement -

سامعہ خان کی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک فالوور نے ان سے شاداب خان کی شادی سے متعلق دلچسپ سوال کیا تو سامعہ نے فوری جواب دیا کہ شاداب خان کی شادی الگے ماہ ہورہی ہے۔

شاداب خان اگلے ماہ شادی کر رہے ہیں؟

اپنی زندگی سے متعلق اس اہم انکشاف پر شاداب خان بھی اس سوال وجواب کے سیشن میں کود پڑے اور فوری طور پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے، لیکن ہو کہاں رہی ہے؟ مجھے بھی بتا دیں۔

شاداب خان اگلے ماہ شادی کر رہے ہیں؟

سامعہ آرزو نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں اپنے فالوورز کے دیگر کئی سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ان کا پسندیدہ شہر لاہور ہے اور وہ وہیں رہتی ہیں جب کہ پسندیدہ ملک بھارت ہے۔

اپنی بہترین دوست کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سامعہ نے بتایا کہ ان کی بہترین دوست بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ہیں۔

سامعہ کے پاکستان میں بہترین کرکٹ اسٹار بابر اعظم اور شاداب خان جب کہ بھارت میں ویرات کوہلی ہیں جب کہ ان کے شوہر حسن علی کی پسندیدہ غذا دال چاول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں