جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

نیب میں تبادلوں پر الیکشن کمیشن کا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں تقروتبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم، پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے اہم رکن ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور ڈی جی نیب ملتان نعمان اسلم کو تبدیل کردیا تھا، تاہم اب الیکشن کمیشن نے ان تبدیلیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں افسران کے تقروتبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ ہدایات ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ضمنی انتخاب کے باعث سرکاری افسران کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی پی 158 لاہور سے ن لیگی امیدوار رانا احسن پر 45 ہزار جرمانہ عائد کردیا ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹر آفیسر کا کہنا ہے کہ امیدوار رانا احسن متعدد بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 125جھنگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون سیاسی امور وزیر اعلیٰ رابعہ فاروقی کو نوٹس جاری کردیا ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کیلئے 5 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

نوٹس کے مطابق رابعہ فاروقی نے پی پی 125جھنگ میں حلقے کا دورہ کیا اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں