اشتہار

موسلا دھار بارش میں دلہا بارات لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں طوفانی بارش میں بھی دلہا بارات لے کر پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی شہر اندور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں طوفانی بارش کے دوران شہریوں کو بارات لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

طوفانی بارش سے بچنے کے لیے باراتیوں نے پلاسٹک کی بڑی شیٹ کا استعمال کیا اور اسے اپنے سر پر رکھ کر بارات کو اپنی منزل تک پہنچانے کیلئے سڑک پر چلتے رہے۔

- Advertisement -

اس دوران باراتیوں نے بینڈ باجے کے ساتھ گانوں پر رقص بھی کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس منفرد بارات کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ بھی ہوجائے بارات ضرور لے کر جائیں گے’۔

ایک صارف نے لکھا کہ’یہ صرف بھارت میں ہی ہوسکتا ہے’۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’دلہے نے شادی کی تیاری کی ہوئی تھی اسے تو ہر احال میں بارات لے کر پہنچنا ہی تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں