21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’جناب وزیراعظم یہ ’مسٹر بین‘ کی فلم نہیں، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا میں مشتعل مظاہرین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز بھی موجودہ حکومت کے خلاف ہوگئے۔

سری لنکا میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اور اب سابق کرکٹرز بھی حکومت کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کے حق میں سامنے آگئے ہیں۔

ایک اور سابق سری لنکن کپتان اور اسٹائلش بلے باز مہیلا جے وردھنے نے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم نے بحیثیت ملک اپنی سمت بدل دی ہے اور اسے نہیں بدلا جاسکتا، اب عوام بول پڑے ہیں’۔

- Advertisement -

ایک ٹوئٹ میں جے وردھنے نے سری لنکن صدر کو مسٹربین کہتے ہوئےلکھا کہ ‘مسٹر بین اب مزید کوئی ڈیل نہیں، برائے مہربانی مستعفی ہوجائیں’۔

سابق سری لنکن کپتان اور لیجنڈ بلے باز کمارا سنگاکارا نے عوام کی جانب سے صدارتی محل کے گھیراؤ کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ ہمارے مستقبل کے لیے ہے’۔

سابق سری لنکن کپتان اور جارح مزاج بلے باز سنتھ جے سوریا تو خود احتجاج میں شامل ہوگئے۔

ایک ٹوئٹ میں جے سوریا نے سری لنکن صدر اور وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ عوام مشتعل ہو رہے ہیں استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں، آپ کو سمجھ نہیں آتی، جناب صدر اور جناب وزیراعظم، یہ مسٹر بین کی فلم نہیں یہ حقیقی زندگی ہے، آپ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں