تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سری لنکن صدر اور وزیراعظم نے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

کولمبو: سری لنکن صدر اور وزیراعظم نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا.

غیرملکی خبررساں‌ ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن صدر راجا پکسے اور وزیراعظم وکرما سنگھے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ایک سینیئر سری لنکن سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ صدرگوٹابایا راجا پکسے 13 جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے اس کے چند روز بعد وزیراعظم بھی استعفیٰ دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تصدیق کی ہےکہ اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے صدر نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ 13 جولائی کو استعفیٰ دے دیں گے۔

سری لنکا: مشتعل عوام نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی، ویڈیو دیکھیں

مظاہرین نے صدارتی محل میں واقع سوئمنگ پول میں ڈبکیاں لگائیں، صدارتی کچن میں کھانے اڑائے اور ہلہ گلہ کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا استعمال کیا، ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، رپورٹ کے مطابق سری لنکن صدر راجا پاکسےکو ان کی رہائش گاہ سے پہلے ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

اس کے کچھ گھنٹوں بعد وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے استعفیٰ دینےکی پیشکش کی تاہم کچھ دیر بعد ہی کولمبو میں واقع ان کے ذاتی گھرکو نذر آتش کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ذاتی رہائش گاہ پر حملے کے وقت سری لنکن وزیراعظم گھر میں موجود تھے یا نہیں۔

’سری لنکا میں مظاہرین صدارتی محل میں تیراکی کرنے گئے‘

واضح رہےکہ سری لنکا میں جاری مالیاتی بحران کے خلاف کئی روز کے احتجاج کے بعد صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے استعفے کے فیصلے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آج ہزاروں مشتعل مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -