جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع بھکر میں رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

قاسم سوری کی گاڑی کو دریا خان روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور کے مطابق ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ کر سامنے سے آنے والی گاری سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں قاسم سوری سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ حادثہ بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث پیش آیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی کو حادثہ

قاسم سوری دریا خان میں انتخابی جلسہ کے لیے لاہور سے بھکر آ رہے تھے۔

اس سے قبل 5 مئی کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچے تھے۔ مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری تھی۔

شہبازگل نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ موٹروے پر میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں