اشتہار

پنجاب ضمنی الیکشن، وزارت داخلہ میں امن وامان کیلیے مانیٹرنگ سیل قائم

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جس کو صوبائی حکومتوں کے کنٹرول سینٹرز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ منسلک بھی کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ریسپانس کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس سیل سے انتخابی حلقوں میں امن وامان کے حوالے سے مسلسل نگرانی کی جائیگی اور صوبائی حکومت کے کنٹرول سینٹرز وزارت داخلہ سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

- Advertisement -

مذکورہ مانیٹرنگ سیل نے کام شروع کردیا ہے اور یہ ضمنی الیکشن کے اختتام تک کام کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش، مخالفین کے کیمپس اوربینرز اکھاڑنے پر مکمل پابندی عائد کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات: اسلحہ کی نمائش، مخالفین کے کیمپس اوربینرز اکھاڑنے پر مکمل پابندی عائد

ترجمان نے مزید کہا کہ ایسےواقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوان پوری طرح الرٹ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں