جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا جب کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ سی ای او ڈریپ نے صوبائی دفاتر کو 24 گھنٹے میں ادویات قلت بارے رپورٹ بھجوانے اور میڈیسن مارکیٹس میں سروے کی ہدایت کر دی۔

ڈریپ مراسلہ کے مطابق ملک بھر میں نایاب ادویات کے نام اور حتمی تعداد سے آگاہ کیا جائے، صوبائی دفاتر ادویات کی قلت کے دورانیہ بارے بھی آگاہ کریں، ملک میں معیاری ادویات کی مقررہ نرخ پر دستیابی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پیداواری لاگت بڑھنے پر متعدد ادویات کی تیاری میں کمی آئی ہے، جان بچانے والے گولیاں، انجکشنز اور سیرپ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں، بخار اور جسمانی درد کی گولی پیناڈول کی مارکیٹ میں قلت ہے۔

سکون آور، ہڈی جوڑ، دمہ اور کینسر کی ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں، عارضہ قلب، بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کی دوا کی قلت ہے، ٹی بی، ہیپٹائٹس، شوگر، پارکنسن اور تیزابیت کی ادویات کی قلت ہو رہی ہے، میڈیسن مارکیٹ میں مرگی، الرجی کی گولیاں اور سیرپ کی قلت ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں