اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

نیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کون؟ فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پربھی ووٹنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی آج نیا اسپیکر منتخب کرے گی جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی ووٹنگ ہوگی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے سبطین خان جبکہ ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھرآمنے سامنے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے ان کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ بھی کالعدم قرار دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی انتخاب، امیدواروں کے کاغذات منظور

چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں فیصلے کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا تھا اور یوں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک اعتماد کی قرارداد منظور کرلی ہے آج شام ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی ہوگی، انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں