تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے آرمی چیف متحرک

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے فون پر بات چیت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے فون پر بات چیت کی ہے اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے درخواست کی ہے آئی ایم ایف کا 1.2 ارب ڈالر قرضے کا عمل تیز کیا جائے اور وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر اس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے1.2 بلین ڈالر پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت دینے کی منظوری دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف معاشی بحران سے نکلنے کے لیے اس سے قبل خلیجی اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، یو اے ای کے علاوہ چین اور دیگر دوست ممالک سے بھی رابطے کرککے ان سے تعاون کی درخواست کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان حکومت میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نیشنل اکنامک کونسل کے ممبر بھی رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ملک اورعوام کےمفادات کوسرفہرست رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -