ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وقت نکاح دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے نکاح فارم استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

وقت نکاح دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے نکاح فارم مہیا کئے جائیں، نکاح رجسٹراروں کو نئے نکاح نامہ فارم مہیا نہ کرنے پرکارروائی کی جائے گی۔

ختم نبوت کے حلف نامے والا فارم استعمال نہ کرنے پرمسلم فیملی رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔

نکاح نامے میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں، نیا فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

نکاح نامےمیں ختم نبوت کاحلف نامہ شامل کرنے پرپنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی ، قرارداد کو بعدمیں پنجاب کابینہ نے بھی منظور کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں