ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان کے دورہ لاہور کا پلان تیار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہور پہنچیں گے، کیا مصروفیات ہونگیں؟ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج ہونے والے دورہ لاہور کا پلان فائنل کرلیا گیا ہے، سب سے اہم معاملہ پنجاب کابینہ کی تشکیل ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کی تشکیل مرحلہ وارہونےکا امکان ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مشاورت سے پنجاب کی مختصر ورکنگ کابینہ کی تشکیل ہوسکتی ہے،
ورکنگ کابینہ میں بزدارحکومت کےسابق وزرا کی شمولیت کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پہلےمرحلے میں قانون، داخلہ، صحت، تعلیم سمیت ایمرجنسی ریلیف، ایری گیشن اور پراسیکیوشن کیلئےوزرا کا اعلان ہوسکتا ہے۔

وزراکی ابتدائی فہرست میں راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ یاسرہمایوں، چوہدری ظہیر الدین،حافظ یاسرعماراور محمودالرشید کےناموں پرغور کیا گیا ہے، حتمی فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت ہو نے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں گورنر راج لگانے کیلئے وفاق میں حکمران اتحادی سرگرم، حکمران اتحاد نے صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کو کمزور بنانے کیلیے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت پنجاب حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف، نیا پلان سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق حکمراں اتحاد نے عدالتوں سے ریلیف لینے کیلئے بھی ماہرین سے مشورے شروع کردیے ہیں جبکہ چوہدری شجاعت کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت کو نہیں چلنے دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر راج کیلیے پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے، پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد گورنر راج کیلئے راستہ نکالا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں