جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

نوکری سے نکالنے پر ملازم باس کے گھر بلڈوزر لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ملازم نے نوکری سے نکالنے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مالک کے لگژری اور پرتعیش گھر کو منہدم کردیا۔

کینیڈا میں ایک کمپنی کے ملازم نے نوکری سے برطرفی کے بعد اپنے باس سے ایسا بدلہ لیا کہ مالک سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔

کسی کو بھی ملازمت سے برطرف کرنا سب سے برا عمل ہے کیونکہ کچھ لوگوں تو اس سے ترقی کرنے کا ذریعہ مل جاتا ہے بلکہ ایک بہت بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی ہے جو بھوک و افلاس کا شکار بن جاتے ہیں۔

- Advertisement -

تاہم زیادہ تر لوگوں کے لیے یہ تباہ کن معاملہ ہے چنانچہ جب ایک کینیڈین شخص کو نوکری سے نکالا گیا تو اس نے اسے قبول نہیں کیا اور اپنے غصے کا اظہار انوکھے انداز میں کیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 59سالہ کینیڈین شخص نے اپنے مالک کو یہ بتانے کیلئے کہ اسے اپنی برطرفی کس قدر رنج پہنچا ہے اس کا قیمتی گھر منہدم کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کام کیلئے اس نے بلڈوزر کا استعمال کیا اور اس گھر کو توڑ ڈالا جہاں اسے ملازمت کیلئے رکھا گیا تھا۔

جھیل کے کنارے بنے اس پُرتعیش گھر کو مسمار کرنے کے بعد اس کی دوبارہ تعمیر پر لاکھوں ڈالر لاگت آئے گی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملازم کو گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں