اشتہار

اداکار فراز فاروقی کے گھر بیٹے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فراز فاروقی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فراز فاروقی نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں اللہ نے بیٹے سے نوازا ہے۔‘

فراز فاروقی کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

اداکار کی ایک بیٹی حورم ہے جس کی تصاویر وہ اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ فراز فاروقی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

فراز فاروقی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں