اشتہار

درفشاں سلیم کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

تصاویر میں درفشاں نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور صوفے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے صوفوں کو استعمال کرنے کے بیس طریقوں میں سے ایک یہ ہے۔‘

درفشاں نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں ڈرامے کے کردار ’مہک‘ کہہ کر مخاطب کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ دانش تیمور ’شمشیر‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

ڈرامے کے لکھاری ردین شاہ ہیں اور اس کی ہدایت کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں، ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 08:00 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں