کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈئیر محمدخالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہدا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ،بریگیڈئیر محمدخالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی، گورنر بلوچستان جان جمالی، وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ آرمی چیف نےشہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی اوربریگیڈئیر خالد کے اہلخانہ اور زیارت میں شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزاکےاہلخانہ سےبھی آرمی چیف نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈئیر خالد کے جسد خاکی راولپنڈی منتقل کردیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی ، میجرجنرل امجدحنیف اور بریگیڈئیر خالد کی مرکزی نمازجنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں اداکی جائے گی۔
نماز جنازہ ساڑھے 5بجے ادا کی جائے گی ، جس کے بعد شہدا کو پورے فوجی اعزاز سے سپرد خاک کیا جائے گا۔