اشتہار

2018 میں کراچی کے ووٹوں کو چرانے کی مذموم سازش ہوئی، ایم کیو ایم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنونئیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے دوران کراچی والوں کے ووٹوں کو چرانے کی مذموم سازش ہوئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا: ’2018 کے عام انتخابات کے دوران کراچی کے حلقہ این اے 245 میں دھاندلی ہوئی تھی، اس بار دھاندلی کو روکنا ہماری ذمہ داری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ نشست ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی، 2018 کے الیکشن میں 70 فیصد ریونیو والے شہر کا مینڈیٹ تقسم کیا گیا، ایم کیو ایم سے پہلے شہر کا مینڈیٹ کئی سیاسی جماعتوں میں منقسم رہتا تھا۔

- Advertisement -

خالد مقبول صدیقی نے کہا: ’حکومت سے بھی درخواست ہے کہ بارشوں سے جو حالات ہیں ان پر توجہ دی جائے، اس دفعہ عوام سب سے پڑھے لکھے طبقے کو ووٹ دے، بارش کے بعد کراچی کھنڈر بن گیا ہے، اسے کیسے سنبھالا جائے بتائیں‘۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں