اشتہار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 44 ہزازر 400 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 230 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 56 روپے رہی۔

- Advertisement -

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہوکر 1771 ڈالر فی اونس رہی۔

مزید پڑھیں: انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا، اچانک 12 روپے سستا

واضح رہے کہ ماہ اگست کے ابتدائی 3 دنوں میں سونے کی قدر میں مجموعی طور پر 14 ہزار 300 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یکم اگست کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی جبکہ 2 اگست کو 3500 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں