اشتہار

اتحادی جماعت کے رہنما پی ڈی ایم قیادت پر پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ایک رہنما ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اپنی ہی قیادت پر پھٹ پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور وخوض کے لیے بلائے گئے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ایک رہنما ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اپنی ہی قیادت پر پھٹ پڑے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ پی ڈی ایم قیادت پر پھٹ پڑے اور انہتائی سخت موقف اختیار کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آفتاب شیر پاؤ نے اتحادی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دییے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہیں مگر عوام کا نزلہ ہم پر گر رہا ہے۔

آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں، اس لیے اب اتحادی حکومت کو کارکردگی دکھانا ہوگی اور مل کر عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب پی ڈی ایم اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر حکومت کی سرزنش کی ہو۔ اس سے قبل پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کے بعد عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مہنگائی کی گونج سنائی دی اور اتحادی اس بیٹھک میں مہنگائی مہنگائی کی دہائی دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادیوں کے اجلاس میں مہنگائی کی گونج، ایم کیو ایم، اے این پی، محسن داوڑ حکومت پر پھٹ پڑے

اس اہم بیٹھک کے دوران ایم کیو ایم پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ نے حکومت کو کھری کھری سنا دی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں