تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اتحادیوں کے اجلاس میں مہنگائی کی گونج، ایم کیو ایم، اے این پی، محسن داوڑ حکومت پر پھٹ پڑے

عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اتحادی مہنگائی کی دہائی دیتے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کے بعد عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مہنگائی کی گونج سنائی دی اور اتحادی اس بیٹھک میں مہنگائی مہنگائی کی دہائی دیتے رہے۔

اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس اہم بیٹھک کے دوران ایم کیو ایم پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ حکومت پر پھٹ پڑے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وسیم اختر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب لوگ آپ کے دعووں کی بات کرتے ہیں مہنگائی کو قابو کریں کیونہ مضبوط سیاسی اتحاد کو مہنگائی کمزور کر رہی ہے۔

وسیم اختر نے واضح کیا کہ اگر ایسے ہی حالات رہے تو ہم یہ اتحاد قائم نہیں رکھ سکیں گے۔

محسن داوڑ نے بھی وزیراعظم کو اس موقع پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میاں صاحب آپ علی وزیر کو انصاف نہیں دے سکتے تو عوام کیا توقع رکھیں؟

ذرائع نے بتایا کہ محسن داوڑ نے مزید کہا کہ میاں صاحب آپ مہنگائی کم نہیں کر سکے، علی وزیر کو رہا نہیں کرا سکے، عمران خان کو پکڑ نہیں پا رہے تو حکومت کیوں لی تھی۔ سوات میں بیٹھے شخص کو یہ نہیں پتہ کہ امیدوار کون تھا بس اسکو یہ پتہ ہے کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا وفاق سمیت صوبائی حکومتوں کی مدت پوری کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پریشان نہ ہوں مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک پہنچائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان حالات میں قومی اسمبلی تحلیل کی گئی تو اس کا نقصان اتحادی جماعتوں کو اور فائدہ عمران خان کو ہوگا۔

Comments

- Advertisement -