اشتہار

عالیہ بھٹ اپنی فلم ’ڈارلنگز‘ کیخلاف بائیکاٹ مہم پر بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اپنی لاجواب اداکاری کی وجہ سے مشہور بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’ڈارلنگز‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع ہونے پر بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’ڈارلنگز‘ 5 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے فلم میں مردوں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ نے اپنے پسندیدہ پاکستانی گانے کا نام بتا دیا

عالیہ بھٹ نے اس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے: ’آج کل سانس لینے پر بھی تنقید کی جاتی ہے، غلطی انسان سے ہوتی ہے، دراصل ہمیں لفظ بائیکاٹ کا ہی بائیکاٹ کرنا چاہیے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ بُرا اس وقت ہوگا جب میں کچھ غلط کروں اور مجھے اس کی فکر نہ ہو کہ میں یہ کیا ہے۔

’ڈارلنگز‘ کی کہانی ایک محلے میں رہنے والی ماں اور بیٹی پر مبنی ہے جنہیں حمزہ نامی شخص کی تلاش رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کو عالیہ بھٹ کی فلم ”ڈارلنگز“ کا شدت سے انتظار

حال ہی میں عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ نے باکس آفس پر دھوم مچائی۔ یہ ایک ڈاکیومینٹری کرائم ڈرامہ ہے جو حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئینز آف ممبئی‘ پر مبنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں