تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

” کیا دھوکے سے حکومت بنانے والے اللہ کے سامنے کھڑے ہوسکتے ہیں؟”

لاہور: معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہوگیا ہے، غریبوں کی آہیں ان کا ستیاناس کردیں گی۔

نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بروز قیامت وزیر،حکمراں، بادشاہ اورججوں کوہاتھ باندھ کراللہ کے خصور پیش کیا جائے گا، اللہ پوچھےگا کہ حکومت،وزارت اورعدالت میں کیاکیا؟۔

معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ فیصلےصحیح نہ ہوئےتو یہ لوگ بندھےہاتھوں کے ساتھ جہنم میں جائیں گے،
انہیں یاد ہی نہیں کہ مرنا بھی ہے،موت کےبعد زندگی بھی ہے، اس طرح زندگی گزار رہے ہیں کہ جیسےآخرت کوئی نہ ہو۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انسانوں کوخرید کرحکومت بنانے والےقیامت کےدن کا کیسےسامنا کریں گے؟ دھوکےسے حکومت بنانےوالےکیا اللہ کےسامنےکھڑے ہوسکتےہیں؟ یہ لوگ چند ٹکوں پر بائیس کروڑعوام کو ذلیل وخوارکرتےرہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست دان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں ، مولانا طارق جمیل کی درخواست

واضح رہے کہ چند روز قبل معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا اس ملک کیساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے،سیاست دان ملک کی بھلائی کا سوچے اور سنجیدگی کیساتھ اس ملک کیساتھ وفاداری کرے۔

مولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائے، غریبوں کی چیخیں ہے، عوام کو کھاد، اسپرے اور پیٹرول نہیں مل رہا۔

Comments

- Advertisement -