اشتہار

رانا ثنا کے ذہن پر ’اے آر وائی‘ سوار، سازش کا الزام لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کے ذہن پر اے آر وائی نیوز سوار ہوگیا اور انہوں نے سازش کا الزام بھی عائد کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز گل نے بات کی اور اے آر وائی نیوز نے بات کرائی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز گل کی بات بالکل اسکرپٹڈ ہے ایک ایک لفظ بولتے چلے گئے ہیں اور صاف لگ رہا ہے کسی جگہ بات ہوئی وہ بات بولتے چلے گئے۔

- Advertisement -

رانا ثنا نے الزام عائد کیا کہ شہباز گل اور اے آر وائی نیوز کا کردار سامنے ہے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

’شہباز گل کو قانون کے مطابق گرفتار کیا، چاہتے تو گاڑی میں منشیات رکھ سکتے تھے‘

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اے آر وائی نیوز میں کون لوگ ذمہ دار ہیں وہ بھی سامنے آجائے گا اور پی ٹی آئی میں بھی اچھے لوگ ہیں بس ایک پاگل پن ہے جو بے نقاب ہوگا۔

نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نجی چینل کے ساتھ مل کر سازش تیار کی یہ معاملہ سنجیدہ ہے جو بھی ملوث ہوگا اسے گرفتار کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں