جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

"پی ٹی آئی کو فوج مخالف قراردینے کی بھونڈی کوشش کی جارہی ہیں”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو فوج مخالف قراردینےاورالیکشن کمیشن کےذریعے پھنسانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شہبازگل کی بات شاید ٹھیک نہ ہو، مگر قانونی راستہ موجود ہے، اس طرح کے طرز عمل سے ثابت ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فوج مخالف قراردینےاورالیکشن کمیشن کےذریعے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ بنایا جارہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، شہباز گل نے جو بات کی، ہوسکتا ہے آپ کو اس سے اختلاف ہو، مگر طاقت کا استعمال مناسب نہیں، ایک سچالیڈربندکمرےکی سازش کیخلاف کھڑاہوگیا۔ ن اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کے بیانات دیکھ لیں، تقاریر مل جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عماد یوسف کی گرفتاری ، اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کیشن فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےجھوٹےبیان حلفی پرفیصلہ سنایا۔ روزانہ پریس کانفرنسز میں فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھتا رہا۔الیکشن کمیشن نے خود فارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کرنا چھوڑ دیا۔ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا وہ حقائق کے برعکس ہے ۔

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل دائر کرنے جارہے ہیں، موجودہ صورت حال میں ادارے کی واضح جانبداری نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سازش کا جال بچھایا جارہا ہے، دوٹوک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کو ناک آؤٹ کرنےکیلئے کوئی نیا آئین لکھناپڑےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں