بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر  1 لاکھ 22 ہزار 728 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سونے کی سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 1791 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 398 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 42 ہزار 494 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں 373 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں