اشتہار

ہارون شاہد کے بیٹے نے ’وزیراعظم‘ کو کیا کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد کے بیٹے موسیٰ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ‘ پاکستان میں شوبز فنکار ہارون شاہد اور دیگر نے شرکت کی جس میں ان سے میزبان ندا یاسر نے پلے کارڈ دکھا کر کچھ سوالات پوچھے۔

ندا نے ’فلیگ‘ کا کارڈ دکھا کر پوچھا کہ اسے اردو میں کیا کہتے ہیں۔

- Advertisement -

ہارون شاہد کے بیٹے نے جواب دیا کہ جھنڈا کہتے ہیں اور اداکارہ کی بیٹی عائشہ نے کہا کہ ’پرچم‘ بھی کہتے ہیں۔

میزبان نے ’میپ‘ دکھا کر پوچھا کہ اسے اردو میں کیا کہتے ہیں جس پر بچی نے جواب دیا کہ نقشہ کہتے ہیں۔
اس کے بعد ندا یاسر نے ’پرائم منسٹر‘ کا کارڈ دکھا کر پوچھا کہ اسے اردو میں کیا کہتے ہیں؟

جس پر ہارون شاہد کے بیٹے موسیٰ بے ساختہ کہہ اٹھے کہ ’عمران خان۔‘ اس پر شو میں موجود سبھی افراد مسکرا اٹھے اور کہنے لگے ندا یہ ویڈیو وائرل ہونے والی ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں