ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

شہباز گل پر پولیس کسٹڈی میں ٹارچر ہو رہا ہے، بابر اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز گل پرپولیس کسٹڈی میں ٹارچرہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل پرپولیس کسٹڈی میں ٹارچرہورہا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے پستول کے بٹ مارے گئے ، کمرہ عدالت میں شہباز گل نے تشدد کے نشانات دکھائے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حامد میر اور روف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ایسا تشدد کیا گیا جوکہ دیکھائے نہیں جا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کہتا ہے کسی کو تشدد کر کے جرم منوایا نہیں جا سکتا ، آئین کے آرٹیکل 14ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جا سکتا ، اسپتال کوبھی تھانہ بنایا لیا گیا ہے کسی کو ملنے نہیں دیاجا رہا۔

تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی اہمیت نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ درخواست میں کہا کسی اورجگہ گنجائش نہیں اس لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ، شہباز گل کی زندگی ،ذہنی حفاظت کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں